اپنے کئی دہائیوں کے تجربے کی بناء پر ہم اپنے کسٹمرز کو اعلیٰ معیار کے بیج، بایوفرٹیلائزرز اور مائکرو نیوٹرئنٹس فراہم کرتے ہیں جو زیادہ فصل اور زیادہ منافع کی ضمانت ہیں۔
1990میں اپنے قیام سے اب تک ایگری ڈویژن میں مختلف انداز اور وسعت اختیار کی ہے جس سے ہم اپنے کسٹمرز کو مکمل حل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آج ہم درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ بیج کی مارکٹنگ کرتے ہیں جن سے فارمرز کو بہترین فصل حاصل ہوتی ہے۔
ایگری ڈویژن کسانوں کو بااختیار بنانے میں کوشاں ہے تاکہ وہ پانی، زمین اور توانائی کی بچت کرکے زیادہ سے زیادہ آمدنی کے مواقع حاصل کریں۔ہم ان کو جدید حل پیش کرتے ہیں، جیسے بایو فرٹیلائزرز (زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیلئے ماحول دوست بیکٹیریا) او رقلت کے موسم میں تازہ چارہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے غلہ کی محفوظگانٹھیں رکھنا۔ہم کسانوں کو اہم فائدے مند مشوروں کے ذریعے ان کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کریں اور لاگت کم سے کم آئے۔
مسلسل جدت اور اضافہ کے حصول کیلئے ہم نے اپنے ایگری ڈویژن کو نئی حکمت عملی کے تحت تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ بیج (میدانی فصل کیلئے )، سبزیوں کے بیج اور ایگرو کیمیکلز۔اس وقت صرف لکی کور پاکستان ہی ایسا ادارہ ہے جس نے ان میں سے ہر حصے کیلئے سیلز، مارکیٹنگ اور ٹیکنیکل کی مخلص ٹیمیں مقرر کی ہیں۔
ایگری ڈویژن کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے ہمارے کسٹمرز کی ہمہ وقت بدلتی ضروریات کا حل پیش کیا ہے۔اس طرح کے موثر حل پیش کرنے کیلئے ایگرو کیمیکلز، بیج ( میدانی فصل) اور سبزیوں کے بیج کیلئے مخلص ٹیم کی کاوشوں اور اپنے کاروباری پارٹنرز کے ساتھ مربوط اشتراک کے باعث لکی کور پاکستان لمیٹڈآنے والے برسوں میں بھی قائدانہ حیثیت برقرار رکھے گا۔
(بیج(میدانی فصلوں کے
میدانی فصلوں کیلئے بیج کا شعبہ اپنے کسٹمرز کوہائی بریڈ اور OPV بیجوں کی بہترین رینج پیش کرتا ہے۔ان میں اعلیٰ قسم کے سورج مکھی ، مکئی، چارہ، کنولا، سرسوں ، چاول اور گندم کے بیج شامل ہیں۔
سبزیوں کے بیج
سن 2008 میں شروع کئے گئے سبزیوں کے بیج کے شعبہ میں CAGR میں35% اضافہ ہوا ہے۔ایگری ڈویژن کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس کے اس شعبہ نے اس شعبہ نے تیز مرچ اور ٹماٹر کی مارکیٹ میں مضبوط مقام حاصل کرلیا ہے۔یہ شعبہ پروڈکٹس کی وسیع رینج پیش کرتا ہے جن میں ککڑی، لوکی،پھلیاں، ٹماٹر، تیز مرچ،پیاز، بینگن، گاجر، گوبھی، مٹر،مولی، تربوز اور شلجم شامل ہیں۔اپنی استطاعت سے بڑھ کر اضافہ حاصل کیا ہے۔
مصنوعات دیکھیں
ہم سے رابطہ کیجئے
عبدالوہاب
بزنس منیجر
Abdul.Wahab@ici.com.pk :ای میل
+92 42 36307102 :فون