PHU WeglohuS، پولینڈ
میٹالرجکل کوک (Metallurgical Coke) کے سپلائر
ہم نے اگست 2012 میں اپنے لکی کور پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کی پانچویں سالگرہ کی تقریب منائی۔کیوں منائی؟ اس لئے کہ یہ WeglohuS کی تاریخ میں ہمارا بہترین دور رہا۔لکی کور پاکستان لمیٹڈ بہت توقع رکھنے والا ادار ہ ہے لہذٰا ہمیں ہمیشہ بہتر سے بہتر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس تعلق کی بناء پر ہم ایک یورپین کمپنی سے عالمی تاجر بن گئے ہیں۔
لکی کور پاکستان لمیٹڈکی بدولت ہم نے لاجسٹک کے حل اور کاروباری معیار کیلئے نئے اقدامات اختیارکئے ،جو آج جاپان، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، خلیجی ممالک اور بیحرہء روم کے ممالک کے ساتھ کاروبار میں عام طور پر استعمال ہورہے ہیں۔
لکی کور پاکستان لمیٹڈاور Weglohut کے درمیان تعلقات عام تاجر اور خریدارقسم کے نہیں ہیں، نہ ہی یہ ہمارے رسمی سے تعلقات ہیں کیونکہ لکی کور پاکستان لمیٹڈ ایک عام روایتی تاجر نہیں ہے ، لکی کور پاکستان لمیٹڈ ہمارا پارٹنرہے اور ہمارے ا نتہائی قابل اعتماد کسٹمر ز میں سے ہے۔اسی بناء پر دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں ہمارے تعلقات زیادہ گہرے اور مضبوط ہیں۔ ہم صر ف کوک ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ ہم مختلف حل اور معیار ، استحکام، تحفظ اور لچک بھی پیش کرتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ عالمی تبدیلیوں کے باوجود ہمارا اشتراک طویل عرصے تک جاری رہے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے بچوں کی طرح ہمارے کاروباری اور ذاتی مراسم بھی بڑھتے جائیں گے۔
شیخ عبدالستار
سوڈا ایش کے تقسیم کار، ملتان ریجن
تعلقات کی مضبوطی: لکی کور پاکستان لمیٹڈکے ساتھ 36سال کا اشتراک میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط تر ہوتے گئے ہیں۔اس کے لئے ہم ان کے کاروبار کے مستحکم طریقہء کار اور طویل عرصہ کے تعلقات قائم کرنے پر شکر گزار ہیں۔ہمارا یہ تعلق اب تین نسلوں پر محیط ہے۔
اہلیت/ تسلسل کاری: یہ ٹیم ہر معاملے میں بہت معاون، دوستانہ رویّہ کی حامل اور مددگارہے۔ ہم اس ٹیم کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔
اعتماد: کمپنی نہایت قابل اعتماد ہے۔یہ فروخت کے طے شدہ تخصیص اور شرائط کے مطابق وقت پر پروڈکٹس فراہم کرتی ہے ۔ ہمیں اپنے کاروباری تعلقات کے سلسلے میں کبھی بھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔اشیاء کی تجارت کی اسی خصوصیت کی بناء پرہم
لکی کور پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کی قدر کرتے ہیں اور سراہتے ہیں۔
مستحکم اور اخلاقی کاروباری امور: سوڈا ایش بزنس کی طویل اور قابل فخر تاریخ 65 سال کے عرصے پر محیط ہے جس میں ہم ایک مربوط اور مستحکم نظام اور طریقہء کاروضع کرنے میں کامیاب ہوئے۔کمپنی کے کاروبارکرنے کا اندازدوسروں کیلئے ایک مثال ہے اور غیر سرکاری طور پریہ صنعت کا معیار بن گیا ہے جس کی دوسرے لوگ پیروی کرتے ہیں۔