:سوڈا ایش بزنس میں تین مختلف مصنوعات تیار کی جاتی ہیں
لائٹ ایش
دینس ایش
ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ
استعمال
لائٹ سوڈا ایش
لائٹ سوڈا ایش ایک بنیادی صنعتی کیمیکل ہے جو مختلف پروڈکٹس ، جیسے گلاس،سوڈیم نمک، صابن، سوڈیم سیلیکیٹ، ڈٹرجنٹ بائی کاربونیٹس، کاغذکے گودا اور کاغذ،لوہا اور اسٹیل، المونیم ، صفائی کے مرکبات، پانی کو نرم کرنے والے کیمیکلزاور ٹیکسٹائل کی ڈائیوں کے لئے مقرر کردہ الکلی مینوفیکچرنگ میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
ڈینس سوڈا ایش
ڈینس سوڈا ایش ایک اہم صنعتی کیمیکل ہے جو گلاس، سیلیکیٹ، الٹرا میرین اور دوسری صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے۔
ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ
ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ جو بیکنگ سوڈا کہلاتا ہے، یہ خاص طو رپر کیمیکلز، منہ کی صفائی کی پروڈکٹس، بو ختم کرنے والی پروڈکٹس اور ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔یہ سبزیوں کی صفائی کرنے اور دھاتوں کو بلاسٹ کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
خصوصیات اور تیاری
لائٹ ایش
لائٹ ایش کو ایمونیا -سوڈا طریقہء کار کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے جسے عام زبان میں سولوے (Solvay)پراسیس کہا جاتا ہے اس کے بنیادی خام اجزاء عام نمک اور چونے کا پتھر ہیں جن کو پروسیس کرکے سوڈاایش اور کیلشیم کلورائڈ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ لائٹ سوڈا ایش ، سفید،بے رنگ اور یکساں شکل کی پروڈکٹ ہے جو فضا سے نمی کو جذب کرتی ہے۔
- Na2CO3 :کیمیائی فارمولا
- عمومی نام: سوڈیم کاربونیٹ، کیلسائن سوڈا، ڈائی سوڈیم کاربونیٹ
ڈینس سوڈا ایش
ڈینس سوڈا ایش عموماََ سوڈیم کاربونیٹ اور پانی کے دو مالیکیولز پر مبنی ہوتا ہے اور یہ لائٹ سوڈا ایش کو ڈینس کرکے اور کرسٹل بناکے حاصل کیا جاتا ہے۔یہ سوڈا ایش سے تقریباََ دگنا ڈینس ہوتا ہے۔ڈینس سوڈا ایش بھاری اور ہلکے پانی میں فوراََحل ہوجاتا ہے۔
- Na2CO3 2H2O :کیمیائی فارمولا
- عمومی نام: سوڈیم کاربونیٹ، کیلسائن سوڈا، ڈائی سوڈیم کاربونیٹ
ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ
ریفائنڈ سودیم بائی کاربونیٹ کی تیاری کیلئے گیلے خام بائی کاربونیٹ کو کیلسن(Calcine) کے ساتھ ملاکر آمیزہ بنایا جاتا ہے ۔ پھر اس آمیزے کوفلٹر کرنے والے آلات سے فلٹر اور پالش کیا جاتا ہے۔ اس صاف شدہ محلول کوکاربونیشن ٹاور میں کاربونیٹ کیا جاتا ہے جس سے سوڈیم بائی کاربونیٹ کے کرسٹل حاصل ہوتے ہیں۔ ان کرسٹلز کوبلویا جاتا ہے، دھویا جاتا ہے اور خشک کرکے پیک کردیا جاتا ہے۔
- NaHCO3 :کیمیائی فارمولا
- عمومی نام: بیکنگ سوڈا، سوڈیم ہائدروجن کاربونیٹ، سوڈیم ایسڈ کاربونیٹ