ہمارے ضابطہء اخلاق کے بنیادی اصول
ہر ملازم کو ہماری بنیادی اقدار پر عمل پیرا ہونا اور لاگو قوانین کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کرنااور صحت، تحفظ اور ماحول سے متعلق ضابطوں کا احترام کرنابھی لازم ہے۔
کاروباری دیانتداری
- رشوت اور کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی کاروباری سرگرمی ممنوع ہے۔
- ہم آزاد انہ کارروائی کی حمایت کرتے ہیں اورمقابلے کے اصولوں کی سختی سے پابندی چاہتے ہیں۔
- ایک ذمہ دار شہری ادارہ ہونے کی حیثیت سے ہم کمیونٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اپنے
ملازمین کی صحت اور حفاظت کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرتے ہیں۔ - ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ رازداری کو قائم رکھیں اور ہمیشہ کمپنی کے مفاد میں کام کریں۔
کمپنی کی ذمہ داریاں
:کمپنی کا کوڈ ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ
- کھلے رابطوں کا طریقہ اختیارکیاجائے۔
- مساوی مواقع اور صحت مند ، باحفاظت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔
- ملازمین کے یونین /ایسو سی ایشن میں شمولیت کے حق کو تسلیم کیا جائے۔
- ملازمین کی ذاتی معلومات کا تحفظ کیا جائے۔
- ملازمین کو فعال کارکردگی اور بہتری کے بارے میں ڈائیلاگ میں شامل کیا جائے۔
:ملازمین کی ذمہ داریاں
:کوڈ ملازمین کی ان ذمہ داریوں کا تعین کرتا ہے
- میڈیا سے تعلقات اور ان کو آگاہی دینا۔
- اندرونی معلومات
- اجتماعی شناخت
- ہمارے سرمایہء دانش کا تحفظ
- انٹرنیٹ کا استعمال
- کاروباری سفر کی پالیسی
- ہر طرح کی زیادتی کی ممانعت