لکی کور پاکستان لمیٹڈکی پہلی سہ ماہی برائے سال2017-18 کے نتائج

October 31, 2017

لکی کور پاکستان لمیٹڈ کا بورڈ آ ف ڈائریکٹرز انتہائی مسرت کے ساتھ 30 ستمبر2017 ء کو ختم شدہ پہلی سہ ماہی اور تین ماہ کی مدّت کے لیے کمپنی کے مالیاتی نتائج کااعلان کرتا ہے ۔

لکی کور پاکستان لمیٹڈکے نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے نتائج سے امید ہے کہ کمپنی کی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری رہے گا اور آئندہ مہینوں میں کامیابی کے لیے ایک مستحکم بنیاد ثابت ہوگا۔اس سہ ماہی کے لیے کمپنی کا غیر مجموعی بعد از ٹیکس منافع741 ملین (پاکستانی) روپے رہا ،جوکہ گزشتہ سال اسی مدّت کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے ،جبکہ فی حصص آمدنی 8.02 (پاکستانی) روپے رہی۔

جائزے کی اس مدّت کے دوران کمپنی کے آپریٹنگ نتائج1,009ملین (پاکستانی)روپے رہے جوکہ گزشتہ سال اسی مدّت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔

اس کی بنیادی وجہ پولیئسٹراور لائف سائنسز بزنسزمیں بہتر کارکردگی ہے۔ پولیئسٹر بزنس میں بہتر مارجن اور زیادہ والیومز کی بدولت آپریٹنگ نقصانات میں82فیصد کمی ہوئی ،جبکہ لائف سائنسز بزنسز کے دونوں ڈویژنز(فارما سیوٹیکلز اور اینیمل ہیلتھ ) کی مستحکم کارکردگی کا نتیجہ، گزشتہ سال اسی مدّت کی کارکردگی کے مقابلے میں ، 53 فیصد اضافے کی صورت میں برآمد ہوا۔

اس سہ ماہی میں نیٹ ٹر ن اووَر 11,235 ملین (پاکستانی)روپے رہا،جوکہ گزشتہ سال اسی مدّت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ جس کی بنیادی وجہ تمام بزنسز بشمول پولیئسٹر،لائف سائنسز کے علاوہ کیمیکلز اینڈ ایگری سائنسز کے نئے بزنس میں مستحکم منافع ہے، جس میں بالترتیب31 فیصد،29 فیصد اور 25 فیصد اضافہ ہوا۔

کمپنی ،تابناک مستقبل کے حوالے سے ترقی کی منازل طے کرنے میں مصروفِ عمل ہے اور کئی حالیہ جاری پروجیکٹس اسی سلسلے کی کڑی ہیں ۔ جن میں سے ایک، سوڈ اا یش بزنس کا پیداواری صلاحیت میں توسیعی منصوبے کا پہلا فیز ہے ،جس کی بدولت پیداواری صلاحیت میں 75,000ٹن سالانہ اضافہ ہوجائے گا۔کیمیکل اینڈ ایگری سائنسز بزنس میں ماسٹر بیچ مینوفیکچرنگ کی سہولت بھی ہمارے مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہے ۔

کمپنی کی دیگر کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو لکی کور پاکستان لمیٹڈ،جناب آصف جمعہ نے کہا’’وائیتھ پاکستان لمیٹڈ کے کچھ اثاثوں اور برانڈز کے حصول کے بعد اب پروڈکشن نئے ہاکس بے پلانٹ پر ہواکرے گی،جس سے لائف سائنسز بزنس کے امکانات میں بھی بہتری آئے گی۔ ہمارے اکثریتی ملکیتی ادارے،NutriCo Morinaga(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے ہم موریناگا انفینٹ فارمولا کی مینوفیکچرنگ ،جدید ترین طریقے سے کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔ہم سب ان تمام کاوشوں کی بدولت ملنے والی ترقی و کامیابی کے زبردست امکانات اور مواقع کے حوالے سے بہت پُر جوش ہیں۔‘‘

ہم یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کرتے ہیں کہ کمپنی، توانائی کے بہترین متبادلوں کی تلاش پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی ،اخراجات میں کمی کے اقدامات کرے گی، موجودہ کسٹمرز اور سپلائرز سے تعلقات میں مزید استحکام لائے گی ،اور اپنے وعدے ،کلٹیویٹنگ گروتھ(ترمی کے لیے کوشاں) پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آرگینک اور اِن آرگینک گروتھ کے مواقع کے حوالے سے بھرپور جستجو کرے گی۔

Download