لکی کور پاکستان لمیٹڈ نے منافع میں27 فیصداضافہ پوسٹ کردیا۔

February 19, 2016

لکی کور پاکستان لمیٹڈ نے اپنے دوہندسی اضافہ کی روایت برقرار رکھی اور 2015-16 کی پہلی ششماہی میں بعد از ٹیکس منافع میں نمایا ں اضافہ ریکارڈ کیا۔ یہ منافع 1,305ملین پاکستانی روپے ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27% زیادہ ہے۔کمپنی کی یہ کامیابی اپنے سوڈا ایش،لائف سائنسز اور کیمیکل بزنسز سے حاصل ہونے والے زیادہ بہتر آپریٹنگ منافع، ذیلی اور شریک اداروں سے موصول ہونے والی ڈیویڈنڈ کی آمدنی اور فنانس کی قیمتوں میں کمی کے سبب ممکن ہوئی۔

چھ ماہ کے آپریٹنگ نتائج1,648 ملین پاکستانی روپے رہے جو سوڈا ایش،لائف سائنسز اور کیمیکلزکی بہتر کارکردگی کی بناء پر ممکن ہوئے اور یہ کارکردگی سیلز میں اضافہ اور توانائی کے خرچ میں کمی کے سبب حاصل ہوئی۔لیکن یہ اس نقصان کی تلافی تھی جو بنیادی طور پر یونٹ کی کم شرح ہونے کی بناء پر پولی ایسٹر بزنس آپریٹنگ میں ہوا۔

خالص آمدنی 18,064 ملین پاکستانی روپے تھی جو 2014-15 میں اسی عرصے کی آمدنی سے 6% کم تھی۔اس کی بڑی وجہ پولی ایسٹر بزنس کی کم آمدنی اوراس کے ساتھ دنیا بھر میں پٹروکیمیکل چین کی قیمتوں میں بھی کمی ہونا تھی۔ فی شئیر آمدنی 14.13 پاکستانی روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27% زیادہ ہے۔

بورڈآف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس منعقدہ18 فروری 2016 میں نیوٹریکوپاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ)موریناگا انفینٹ فارمولا بزنس)میں مزید 10% ایکویٹی کے ساتھ شرکت کی منظوری دی جودیگر مطلوبہ منظوریوں سے مشروط تھی۔ 240ملین پاکستانی روپے کا یہ حصہ پہلے سے سرمایہ کاری کئے گئے 720ملین پاکستانی روپے میں جمع ہوگا اوراس سے لکی کور پاکستان لمیٹڈکی نیوٹریکو کی ایکویٹی میں 40% اضافہ ہوجائے گا۔

سوڈا ایش بزنس کی پیداواری گنجائش میں توسیع اور توانائی کے منصوبوں کے سبب آنے والے عرصہ میں اس بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔حال ہی میں لائف سائنسز میں نیوٹرا سیوٹیکل اور جانوروں کی صحت سے متعلق سہولتوں کی تجارتی پیمانے پر پیداوار کے آغاز سے اس کی بڑھتی ہوئی پروڈکٹ لائن میں اضافہ ہوگا جبکہ کیمیکلزبزنس میں اس کی خدمات کے شعبوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی مانگ کی بناء پر اس میں اضافہ کاسلسلہ جاری رہے گا۔

Download