اعلیٰ ترین کے کلچر کو پروان چڑھانا
ہم ایسا کلچر تخلیق کرنا چاہتے ہیں جہاں لوگ پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ہم اس کیلئے بہترین باصلاحیت افراد کو ترغیب دینے اور ان کو اپنے ساتھ رکھنے کے خواہشمند ہیں۔
ذمہ داری کے ساتھ کام انجام دینا
ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں اورایسے طریقے کارچاہتے ہیں جس میں ہر کام ذمہ داری سے ہو۔
ماحولیاتی قیادت
ہم جدت طرازی اور ایسے حل تیار کرنے میں قیادت کے خواہاں ہیں جس سے ماحول پر اچھے اثرات مرتب کریں۔
سماجی معاشی اقدار
ہم اپنی مقامی کمیونٹی کو مواقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاکر معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرسکیں۔
ماحولیات ۔ رہنما اصول
ہم اس روئے زمین پر ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنے پر کاربند ہیں اور اپنے کسٹمرز کو زیادہ پائیدار مصنوعات اور حل پیش کا عزم رکھتے ہیں۔اور ہم یہ اسی وقت کرسکتے ہیں جب ہمارے ہر کام میں ماحولیات کا خیال رکھا جائے۔اسی وجہ سے ہم اپنے کاروبار کے ہر شعبہ میں ماحولیات کے تحفظ کو بنیادی اہمیت دیں جو ہمارے کسٹمرز، شئیر ہولڈرز، ملازمین اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کیلئے فائدے کا سبب ہے۔
پائیداری کا بنیادی نظام
ہمارا پائیداری کا نظام تین بنیادی تصورات یعنی معاشی، سماجی اور ماحولیاتی معیار پر مشتمل ہے جن کے تحت ہم اپنی پائیداری کی کارکردگی کو جانچتے ہیں۔
- معاشی کارکردگی
- دیانتدار ی کا انتظام
- ذرائع کا حصول
- سماجی کارکردگی
- صحت، حفاظت اور تحفظ
- ملازمت کے امور
- کمیونٹی کی سرمایہ کاری
- ماحولیاتی کارکردگی
- اخراج پر کنٹرول
- پانی کا استعمال
- کچرے کا بندوبست
- مصنوعات میں قیادت
- توانائی کی بچت