یہ وقت کی ضرورت ہے ، ہر وقت کی

صحت،حفاظت، ماحول اور تحفظ (HSE&S) میں مسلسل بہتری اور پروڈکٹ کی کڑی نگرانی کاروبار کی پائیداری کا لازمی جزوہے اور اس کے ساتھ ساتھ کاروبار کی اقدار، مواقع اور مسابقتی فائدے فراہم کرنا بھی اسی قدر اہم ہے۔

Health, Safety, Environment and Security

آپ کوتحفظ دینے میں ہمارا تحفظ ہے

لکی کور پاکستان لمیٹڈ طویل عرصے سے اپنے ملازمین ، کسٹمرز اور کنٹریکٹرزکی صحت اور تحفظ کیلئے HSE&S کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ عمل کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم ان کمیونٹیز میں ماحول کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں جن کے درمیان ہم رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔ہماری کمپنی موجودہ ریگولیٹری کے ڈھانچہ کے مناسب ہونے اور کاروبار میں حادثا ت اور خدشات کے لئے موثر انتظامات کی جانچ پر توجہ مرکوز رکھتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ کارکنان کو اور عوام کو حادثات اور بیماریوں سے تحفظ دینے کیلئے بہت کافی ہیں۔اس ہدف کے حصول کیلئے ہم دوسری تحفظ کا خیال رکھنے والی کمپنیوں ، این جی اوز اور متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل برقرار رکھنے میں کوشاں رہتے ہیں۔