م یہ ہدف اپنے فرسٹ کلاسHSE&S کی کارکردگی میں مسلسل بہتری لاکر حاصل کریں گے جس کیلئے مجموعی قیادت، اپنے عملے کی لگن اور اپنے کام میں کارکردگی کے انتہائی معیار کو اپنا نا لازمی ہے۔
جن اصولوں کے مطابق ہم کام کرتے ہیں، وہ ہیں:
- کام سے متعلق تمام چوٹوں اور تکالیف سے بچا جاسکتا ہے۔لہذٰا ہم سئائٹ پر موجود اپنے لوگوں،ہمارے کاروبار میں شریک دیگر افراداور اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو حادثات یا جان بوجھ کر پہنچنے والی تکلیف،نقصان یاضررسے تحفظ دیتے ہیں۔
- ہر قسم کے خطرناک میٹریل کے اخراج سے بچا جاسکتا ہے اور پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ رفتہ رفتہ اس کو کم سے کم کیا جائے گا۔
- HSE، تحفظ اور پروڈکٹ کی نگرانی کے عمل میں مسلسل بہتری سے کاروباری اقدار، مواقع اور مسابقتی فوائد حاصل ہوں گے
- اسٹیک ہولڈرز کو ہمارے تمام آپریشنز اور HSE&S کی کارکردگی سے آگاہی کا حق حاصل ہے اور شفافیت سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔