ICI پاکستان لمیٹڈ میں ہماری HSE & S پالیسی ہم سے کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے:
- ملازمین، کنٹریکٹرز، کسٹمرز اور پڑوس کے افراد کی صحت اور حفاظت کا بچاؤ کرنا۔
- افراد اور اثاثوں کے تحفظ کی دیکھ بھال کرنا۔
- ماحول کا تحفظ۔کسٹمرز، سپلائرز اور ڈسٹری بیوٹر ز کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنے سے؛
- تمام مطلوبہ متعلقہ قوانین اور ضوابط کی پابندی ہوگی۔
- اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ تمام امور اس طرح انجام دئیے جارہے ہیں جو لکی کور پاکستان لمیٹڈکے صحت، تحفظ ،ماحول اور حفاظت کے معیارات اور رہنما اصولوں کے مطابق ہیں۔
- اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ کاروباری امور کسٹمرز، ملازمین، کنٹریکٹرز اور عوام، دیگر اسٹیک ہولڈرز اور ماحول کو کسی بھی طرح کے نقصان سے محفوظ بنا کر انجام دئیے جارہے ہیں۔
- پروڈکٹس کی تیاری اور مارکیٹنگ میں HSE&S سے مکمل مطابقت کا خیال رکھا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہلکی کور پاکستان لمیٹڈ کے پروڈکٹ اسٹیورڈشپ منیجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کیا گیا ہے اور صرف وہی پروڈکٹس فروخت کی جائیں جو بحفاظت ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجائی جاسکیں، اسٹور کی جاسکیں ، استعمال کی جائیں اور ان کو تلف کیا جاسکے۔
- لوگوں، اثاثوں،سرمایہء دانش اور حساس معلومات کو حادثاتی یا جان بوجھ کر پہنچنے والے ضرر، خرابی یا نقصان سے محفوظ بنایاجائے۔
- سرگرمیوں کی نوعیت کو واضح کیا جائے، اس پر گفتگو کی حوصلہ افزائی کی جائے اور صحت،تحفظ اور ماحول کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ دی جائے۔
- اس پالیسی پر عمل درآمد کوباقاعدہ مانیٹر کیا جائے۔