HSE&S منیجمنٹ سسٹم

صحت،حفاظت، ماحول اور تحفظ (HSE&S) میں مسلسل بہتری اور پروڈکٹ کی کڑی نگرانی کاروبار کی پائیداری کا لازمی جزو ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کاروبار کی اقدار، مواقع اور مسابقتی فائدے فراہم کرنا بھی اسی قدر اہم ہے۔

تمام آپریشنز ، سائٹ اور کاروبار میںHSE&S پالیسی پر عمل درآمدلکی کور پاکستان لمیٹڈ کے صحت، تحفظ اور ماحول اور سیکورٹی منیجمنٹ سسٹم کے مطابق کیا جائے جو کمپنی کی انتظامی اسکیم سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ اس کے بنیادی عناصر میں پالیسی، معیارات، رہنما اصول،مقامی منیجمنٹ سسٹم (طریقہء کار) اور ٹریننگ منیجمنٹ ، خود احتسابی اور آڈٹ، کارکردگی کی رپورٹنگ اور پالیسی کا جائزہ شامل ہے۔

سسٹم میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن یہ کمپنی کی سرگرمیوں پر لاگوHSE قوانین کا متبادل نہیں ہوگا۔لائن منیجمنٹ HSE&S کی کارکردگی ، مقامی ریگولیٹری کی شرائط پر عمل درآمداور لکی کور پاکستان لمیٹڈ کی HSE&Sپالیسی ، معیارات اور رہنما ہدایات کی ذمہ دار ہے ۔

HSE&S Management System

:عمل درآمد بلحاظ

آلات

“کام کیلئے فٹ “کے مطابق تیاری اور دیکھ بھال

طریقہء کار/نظام

مقامی طور پر تیار کردہ اور تحریرشدہ ” مستحکم”

افراد

تربیت یافتہ اور کام سے وابستہ،HSE&S کی بہتری میں معاون، “اہل اور پرجوش”