لکی کور پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان میں پریمئیم اسکن کئیر برانڈ Revapar متعارف کروادیا

December 22, 2016

لکی کور پاکستان لمیٹڈفخریہ طور پر آرائشِ حسن کیلئے مشہور معیاری برانڈ Revapar پیش کرتے ہیں جو اسپین کی سب سے بڑی ہیلتھ کیئر کمپنی Ferrer کا تیار کردہ ہے۔ Revapar آپ کی جلد کی چمک دمک اور تروتازگی کو اجاگر کرکے قدرتی حسن کو نکھاردیتا ہے۔

اس پروڈکٹ رینج کی دو بڑی کیٹگریز ہیں: پنک ریوایٹالائز رینج اور بلیواٹوپک رینج۔پنک ریوایٹالائز رینج میں جلد کی حفاظت کیلئے قدرتی اجزاء جیسے ثمرِگل اور وٹامن سی شامل ہیں جب کہ بلیو اٹوپک رینج جلد کی بیرونی سوزش وغیرہ کے خاتمہ کا جدید اور مکمل علاج کرکے اس کو بے داغ اور شفاف رکھتی ہے۔

Revapar کے افتتاح کی شاندار تقریب پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں جمعہ 4 نومبر 2016 کو منعقد ہوئی۔اس تقریب کی میزبان تھیں مشہور فنکارہ عائشہ عمر ۔ اس موقع پر نامور فنکارہ نادیہ حسین کو Revapar کابرانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔

لکی کور پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو جناب آصف جمعہ نے تقریب کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اوراس تقریب کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکن کئیر کی صنعت میں لکی کور پاکستان لمیٹڈکاپہلا قدم ہے ۔
اس موقع پر Ferrer، اسپین کے جناب ایڈوارڈویانوسکی (Eduardo Yanovsky) نے Revaparبرانڈ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جب کہ ماہرینِ جلدمسرت مصباح اور ڈاکٹر ناجیہ اشرف نے جلد کی حفاظت اور پروڈکٹ کی خصوصیات کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔تقریب میں بین الاقوامی بیلے کمپنی کے فنکاروں اور معروف پاپ گلوکارہ سارا حیدر نے اپنے فن سے حاظرین کو محظوظ کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب آصف جمعہ نے کہا کہ Revapar پیش کرنے سے لکی کور پاکستان لمیٹڈ اسکن کیئر انڈسٹری میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ کمپنی کے لائف سائنسز بزنس کے وژن “زندگی میں بہتری”میں ایک نیا خوشگوار اضافہ ہے۔لکی کور پاکستان لمیٹڈ کے پہلے ہی Ferrer کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں او رہم صحت کی حفاظت سے متعلق Ferrer کی کئی پروڈکٹس کوپاکستان میں متعارف کرواچکے ہیں جن میں اعلیٰ معیار کا اومیگا 3 سپلیمنٹ Ovaza شامل ہے جو جلد اور بالوں کی خوبصورتی اور نشوونما کے لئے بے حد فائدہ مندہے۔اسی طرح ایک اور پروڈکٹ Omega for Her بھی اومیگا3سپلیمنٹ ہے جوخاص طور پر خواتین کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی مزید جدید اور مفید اسکن کیئر پروڈکٹس متعارف کروانے کے منصوبہ پر کام کررہی ہے تاکہ اسکن کیئر اور بیوٹی کیئر کی صنعت میں اپنے کاروبار کو مزید ترقی دے سکے۔اس طرح لکی کور پاکستان لمیٹڈاپنے عزم’ترقی کی کھوج’پر عمل کرتے ہوئے مستقل طور پر کاروبار کے نئے مواقع حاصل کرنے میں کوشاں ہے۔

Revapar کے بارے میں مزید تفصیلات کیلئے آپ ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کرسکتے ہیں:

فیس بک:
http://www.facebook.com/RevaparPk

انسٹاگرام:
http://www.instragram.com/revapar.pakistan

ٹوئٹر:
http://twitter/Revapar_Pk